26 نومبر احتجاج کیس؛ علیمہ خان کو 23 فروری کو پیش ہونے کا حکم
راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں حاضری معافی منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کو 23 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی آج ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔
درخواست کا پس منظر
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پہلے تاریخ 23 تھی پھر 20 ہوگئی اور علیمہ خان کو اس تبدیلی کا علم نہیں۔
گواہان کی طلبی
عدالت نے مقدمے کے آخری دونوں گواہان تفتیشی افسران کو بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر آخری دونوں گواہان پر جرح مکمل کی جائے۔ 26 نومبر احتجاج کیس کے دیگر تمام ملزمان کے بھی طلبی نوٹس جاری کر دیے گئے۔
پراسیکیوٹر کا بیان
پراسیکیوٹر نے کہا کہ 23 نومبر احتجاج کیس میں 16 گواہان کے بیان جرح مکمل ہوگئے، آخری دو رہ گئے۔ تفتیشی افسران پر جرح مکمل ہوتے ہی سرکار کیس مکمل ہو جائے گا۔








