پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں راشن کی تقسیم

رمضان المبارک میں مفت راشن کی تقسیم

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین میں مفت راشن تقسیم کیا گیا۔ سوشل سنٹر شارجہ میں رجسٹرڈ ہونے والے مستحق افراد میں رمضان پیکجز سنٹر کے صدر چوہدری خالد حسین نے تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: براہموس اسٹوریج سائٹ کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی

رجسٹریشن اور پیکج کی فراہمی

اس موقع پر صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے کہا کہ شارجہ سینٹر میں 200 سے زائد خاندانوں نے حصول راشن کے لئے رجسٹریشن کرائی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ رمضان پیکج تمام لوگوں کو فراہم کیا جائے۔ رمضان پیکج کی تقسیم ماہ مقدس کے دوران جاری رہے گی اور دیگر درخواستوں پر غور کرنے اور رجسٹر کرنے کے بعد شارجہ سنٹر کی جانب سے رمضان پیکج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بیرسٹر گوہر

اللہ کی رضا کی خاطر تقسیم

چوہدری خالد حسین نے کہا کہ رمضان پیکج کی تقسیم اللہ کی رضا کے لیے ہے جو گزشتہ بارہ سال سے جاری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ شارجہ اور عجمان میں مقیم مستحق افراد کو خوردو نوش کی ضروری اشیاء کے تھیلے دیے جائیں تاکہ وہ رمضان المبارک کا مہینہ آسانی سے گزار سکیں۔

تمام قومیتوں کی مدد

انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم نہ صرف پاکستانی ضرورت مند فیملیز کو بلکہ دیگر قومیتوں کے لوگوں کو بھی دی جا رہی ہے جن کا تعلق بنگلہ دیش اور بھارت سے ہے۔ چوہدری خالد حسین نے کہا کہ دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور مستحق لوگوں کی مدد کریں تاکہ اللہ کا قرب حاصل ہو۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...