کبابش پنک کلب کی جانب سے تقریب، ممبران کی شرکت

تقریبات کا انعقاد

جدہ (محمد اکرم اسد) کبابش پنک کلب کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کلب کی معزز ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ یہ اجتماع نہ صرف روحانی تربیت کا ذریعہ بنا بلکہ باہمی محبت، اخوت اور ہم آہنگی کا خوبصورت مظہر بھی ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بونا بھی تو ہے یہ، جسپریت بمراہ نے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

تقریب کی ابتدا

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت معلمہ أسماء نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد انہوں نے رمضان المبارک کے فضائل و برکات پر جامع روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان صبر، تقویٰ اور عبادت کا مہینہ ہے، اور اس دوران نماز، تلاوتِ قرآنِ مجید، ذکر و اذکار اور صدقہ و خیرات کو معمول کا حصہ بنایا جائے۔ معلمہ أسماء نے خواتین کو رہنمائی فراہم کی کہ کس طرح وہ اس بابرکت مہینے کو منظم انداز میں گزار کر اپنی روحانی کیفیت کو بہتر بنا سکتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ اجر و ثواب حاصل کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جھل مگسی جیپ ریلی کا آخری روز، شائقین کی بڑی تعداد امڈ آئی

تقریب کی صدارت

تقریب کی صدارت کبابش پنک کلب کی ڈائریکٹر، أم عبد الرحمن نے کی۔ انہوں نے مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور کلب کی سرگرمیوں کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اس اجتماع کو خواتین کے باہمی ربط اور فکری نشوونما کے لیے اہم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 15 Years Later: Punjab Chief Minister’s First Visit to Bank of Punjab Headquarters Sets Target for Top Ranking

ڈاکٹر سدرہ کا خطاب

معلمہ أسماء کے بعد ڈاکٹر سدرہ نے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک میں متوازن غذا اور صحت کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر خواتین کی صحت کے حوالے سے مفید مشورے دیے اور بتایا کہ کس طرح سحری اور افطاری میں غذائیت سے بھرپور اور متوازن خوراک کا انتخاب کر کے توانائی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مناسب مقدار میں پانی کا استعمال، تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز خواتین کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ مزید برآں انہوں نے رہنمائی کی کہ باقاعدہ اور متوازن خوراک کے ذریعے رمضان کے دوران وزن کو بھی قابو میں رکھا جا سکتا ہے。

محفل کی رونق

اس روح پرور تقریب میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی، جس سے محفل کی رونق دوبالا ہوگئی۔ تقریب کے اختتام پر کبابش پنک کلب کی ممبران نے باہمی محبت اور خوشگوار ماحول میں اکٹھے بیٹھ کر طعام سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔ یہ تقریب نہ صرف رمضان المبارک کی تیاری کا ایک خوبصورت ذریعہ بنی بلکہ اس نے خواتین میں دینی شعور، صحت سے متعلق آگاہی اور باہمی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیا۔ شرکاء نے اس کامیاب اجتماع کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی ایسی بامقصد تقریبات کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...