شکریہ وزیر اعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب کا سٹروک مینجمنٹ پروگرام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سٹروک مینجمنٹ پروگرام فالج کے ہر مریض کے لئے نئی زندگی کی نوید بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ائیر لائن کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار
محمد عمران کی صحت یابی
45سالہ محمد عمران نے فالج کے بعد صحت یابی پر وزیراعلیٰ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ پاکستان پوسٹ کے ملازم محمد عمران کو اچانک فالج کا خوفناک حملہ ہوا، انہیں فوری سروسز ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ محمد عمران کو بولنے میں شدید دشواری تھی اور جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہو چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
فوری علاج کی اہمیت
فالج کے حملے کے بعد، 45سالہ محمد عمران کا بایاں بازو، ہاتھ اور ٹانگیں بھی حرکت نہیں کر رہی تھیں۔ فالج کے حملے کے 4 گھنٹے کے اندر سروسز ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں قائم سی ایم پنجاب سٹروک مینجمنٹ پروگرام سنٹر میں پہنچنے پر محمد عمران کا فوری علاج شروع کیا گیا۔ سٹروک مینجمنٹ پروگرام سنٹر میں محمد عمران کو فالج کا لوتھڑا توڑنے کے لئے جدید ترین میڈیسن "ٹی این کے" کا انجکشن لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، موبائل فون پر ٹیکس میں کمی پر غور
مفت علاج کی سہولت
یاد رہے کہ فالج کے علاج کے لئے ٹی این کے جدید ترین انجکشن ہے جو مہنگا ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر فالج زدہ مریضوں کو سٹروک مینجمنٹ پروگرام سنٹر ایمرجنسی میں مفت لگایا جاتا ہے۔ "ٹی این کے" انجکشن لگنے کے بعد فالج زدہ محمد عمران چند گھنٹے کے اندر اعضاء کی حرکت بحال ہوگئی۔ فالج کے خوفناک حملے کے بعد بروقت سٹروک مینجمنٹ پروگرام سنٹر پہنچنے پر محمد عمران بولنے کے قابل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف نعت خواں ریحان قریشی کی گاڑی چوری ہو گئی، دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ملزم آزاد
تشکر اور دعا
محمد عمران نے سروسز ہسپتال، نیورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹروں اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فالج کے حملے کے دوران مجھے فوری طور پر سروسز ایمرجنسی سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں لایا گیا، جہاں موجود نیور فزیشن اور دیگر عملے نے فوری علاج شروع کر دیا۔ محمد عمران نے اشک بار آنکھوں سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتنا مہنگا انجکشن مفت مہیا کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے حکمرانوں کو ایسا ہی جذبہ عطا کرے تاکہ عوام مستفید ہوں۔
پنجاب میں مریضوں کی صحت یابی
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں 700 سے زائد مریض فالج کے خوفناک حملے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں فالج کا حملہ ہونے پر ساڑھے تین سے چار لاکھ مالیت کا "ٹی این کے" انجکشن مفت لگایا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پہلے ہی ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ پروگرام کی منظوری دے چکی ہیں، اور ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات کیے جائیں گے۔








