رمضان المبارک کے آغاز پر ہی ملک بھر میں مہنگائی بے قابو، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد تک بڑھ گئی

مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 5.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ایک اور جھٹکا

اعدادوشمار کی تفصیلات

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیاء سستی ہوئی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں بےگناہوں کے قتل پر علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہیں؟شازیہ مری

مہنگائی کی اہم اشیاء

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 28 روپے تک مہنگے ہوئے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 28 روپے تک اور پیاز 3 روپے تک مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4 روپے بڑھ گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 26 پیسے اور پٹرول پانچ روپے تک مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے تک مہنگا ہوا۔

سستی ہونے والی اشیاء

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 33 روپے اور آلو ایک روپے سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 47 روپے تک کمی ہوئی، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کی کمی آئی۔ اس کے علاوہ دال مسور، خوردنی تیل، گھی، چاول، گڑ سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...