وزیراعلی مریم نواز کا دوران ڈیوٹی فارسٹ رینجرز محمد اکرم کو شہید کرنے پر گہرے دکھ کا اظہار، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا شہید فارسٹ رینجر کے لیے دکھ کا اظہار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوران ڈیوٹی فارسٹ رینجر محمد اکرم کو شہید کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں تیز آندھی، 4 افراد زخمی
محمد اکرم کی قربانی کو خراج تحسین
وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں شہید ہونے والے فارسٹ رینجر محمد اکرم کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
دلخراش واقعہ کی تفصیلات
فارسٹ رینجر محمد اکرم کو جڑانوالہ کے نواح میں ٹمبر مافیا نے کلہاڑیوں کے وار کرکے شہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرین لاک ڈاؤن ایریاز میں دھواں چھوڑنے والے جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد
محمد اکرم کی قربانی کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے محمد اکرم کی قربانی یاد رکھی جائے گی۔ محمد اکرم نے ٹمبر مافیا سے جنگلات کو بچانے کے لیے جان دیدی۔
قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے محمد اکرم کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔








