ستلج اینڈ بہاولنگر ریڈیو لسنرز کلب کے زیرِ اہتمام تقریب، جدید ٹرانسمیٹرز کی تنصیب کی ضرورت پر زور دیا گیا
عالمی یومِ ریڈیو کی تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) ستلج اینڈ بہاولنگر ریڈیو لسنرز کلب کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ ریڈیو کی مناسبت سے 15 فروری 2026 کو بہاولنگر میں ایک پروقار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب مقامی ریڈیو اسٹیشن سپر ایف ایم 90 بہاولنگر کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے مختلف شہروں اور بیرون ملک سے آئے ریڈیو لسنرز اور شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دلہا، ایک ہی بستر اور دو دلہنیں، پاکستان کی منفرد شادی
خوش آمدید اور مہمانوں کا استقبال
تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کا اہلِ بہاولنگر نے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا، جس سے ماحول خوشگوار اور محبت بھرا بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ
مہمانِ خصوصی اور اسٹیج کے فرائض
تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر ریڈیو لسنر جرمنی سے طارق خیام تھے جو خصوصی طور پر ہیمبرگ، جرمنی سے شرکت کے لیے تشریف لائے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رانا شمشاد علی زین (جنرل سیکرٹری ستلج کلب) اور عرفان احمد ملک (وائس چیئرمین ستلج کلب و ایم ڈی سپر ایف ایم 90) نے احسن انداز میں انجام دیے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ریاستی ردِعمل کو غیر معمولی طور پر مؤثر رہا، طلعت حسین
تقریب کا آغاز
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت چک جھمرہ، فیصل آباد سے آئے معروف لسنر محمد اورنگزیب کو حاصل ہوئی جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ رانا حارث نے پیش کی۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی طارق خیام، نجمہ نوشاہی، رشید ناز، محمد اورنگزیب اور گوشی بہن کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو کیش انعامات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
خطابات اور یادگار لمحات
ستلج ریڈیو لسنرز کلب کے صدر عبدالغفور قیصر نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم لسنرز اعجاز شاہد، ایم صابر قمر، امتیاز علی ناز اور یعقوب احمد چوہان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کلب کی بنیاد اور کارکردگی پر روشنی ڈالی اور چیئرمین طاہر منیر طاہر (دبئی) کی عدم شرکت کو محسوس کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کیلئے ججوں کی مستقل تقرری کی منظوری دے دی
ریڈیو کی اہمیت پر گفتگو
مقررین محمد اورنگزیب، لیاقت علی اعوان، نجمہ نوشاہی، ریاض حسین شاہد، شفاقت باجوہ، گوشی بہن، امجد خان اور رشید ناز نے اپنے خطاب میں میڈیم ویو نشریات کی کمزوری، بعض نشریات کی بندش اور ریڈیو پاکستان میں جدید ٹرانسمیٹرز کی تنصیب کی ضرورت پر زور دیا۔ فیس بک پر صاف نشریات کو بھی سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا: وزیر دفاع
دلچسپ پروگرام
تقریب کے دوران پرنس افضل شاہین نے اپنے دلچسپ لطیفوں سے حاضرین کو محظوظ کیا جبکہ عبدالرشید چوہان نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا مقبول گیت پیش کرکے داد سمیٹی۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر سید عامر سہیل نے اپنے کلام سے محفل لوٹ لی، جبکہ فیاض ساجد نے مزاحیہ نظم سے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔
شکریہ اور اختتام
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے کھانا اور کولڈ ڈرنکس پیش کی گئیں۔ عرفان احمد ملک، ستلج اینڈ بہاولنگر ریڈیو لسنرز کلب کی ٹیم اور صدر عبدالغفور قیصر نے دور دراز سے تشریف لانے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں شرکاء نے ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر تقریب کی کامیابی کو سراہا، آئندہ ملاقاتوں کے وعدے کیے اور اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوگئے۔








