چوہدری طارق اقبال کی جانب سے افطار ڈنر، پاکستان انویسٹرز فورم اور پاکستان قومی یکجہتی فورم کے اراکین اور کمیونٹی کی شرکت
افطار ڈنر کا اہتمام
جدہ ( محمد اکرم اسد) پاکستان انویسٹرز فورم کے سینئر رکن اور معروف نوجوان کاروباری شخصیت چوہدری طارق اقبال نے پاکستان انویسٹرز فورم اور پاکستان قومی یکجہتی فورم کے اراکین اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں ایک پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو پراسرار جزیرے، جنگ اور معیشت کی تباہی: سعودی عرب نے ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر مصر میں سرمایہ کاری کیوں کی؟
مہمانوں کی شرکت
اس خصوصی تقریب میں صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود، چئیرمین چوہدری اظہر عباس وڑائچ، جنرل سیکرٹری پاکستان انویسٹرز فورم مہر عبدالخالق لک، کنوینئر پاکستان قومی یکجہتی فورم سردار وقاص عنایت، چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر، سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
خوش آمدید اور خطاب
تقریب کے آغاز میں چوہدری طارق اقبال نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمت اور برکتوں کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینے میں کمیونٹی کا اکٹھا ہونا اور اجتماعی طور پر افطار کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے، میں اس پر تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اے جی کمپلیکس میں “ڈے کیئر سینٹر” کا افتتاح
مقررین کے خیالات
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود اور چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ اس طرح کے اجتماعی افطار ڈنرز نہ صرف پاکستان کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں بلکہ کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری طارق اقبال کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس خوبصورت افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس سے دلی خوشی اور مسرت حاصل ہوئی۔
نظامت کا کردار
تقریب کی نظامت کے فرائض صدر کبابش آرٹس کونسل علی خورشید ملک نے انجام دیئے۔








