افغان خاندان کو افغانستان چھوڑ کر واپس آنے والے ٹرک سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
افغان خاندان کی واپسی اور چاندی کی برآمدگی
خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان خاندان کو افغانستان چھوڑ کر واپس آنے والے ٹرک سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایوب خاں، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے صدارتی ادوار میں اقتصادی لحاظ اور فارن ریلیشنز میں پاکستان جمہوری ادوار کی نسبت زیادہ مستحکم اور آگے تھا
برآمد شدہ چاندی کی مقدار
تفصیلات کے مطابق، طورخم بارڈر پر کارروائی کے دوران 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چاندی برآمد ہوئی۔ کسٹم کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے چاندی برآمد کر لی۔
کسٹم کے حکام کی معلومات
’’جنگ‘‘ کے مطابق کلکٹر کسٹم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والے ٹرک سے 30 کلو چاندی برآمد ہوئی ہے۔ سمگل شدہ چاندی ٹرک کے ٹائروں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ ٹرک افغان خاندان کو افغانستان چھوڑ کر واپس پاکستان آ رہا تھا، افغانستان سے پاکستان داخلے پر امپورٹ ٹرمینل میں تلاشی کے دوران چاندی برآمد ہوئی۔ چاندی کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔








