حکومت کا سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے فائر وال کا منصوبہ ناکام ہو گیا

فائر وال منصوبہ ناکام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے نصب کیا گیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو گیا۔ جس کے بعد حکومتِ پاکستان نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے قبل فائر وال کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات پولیس کا اہلکار عزیز و اقارب کو لینے اسلحہ سمیت لاہور ایئر پورٹ پہنچ گیا، اے ایس ایف اہلکاروں نے مشکوک حرکات دیکھ کر حراست میں لے لیا

قومی خزانے کو نقصان

سرکاری ذرائع کے مطابق فائر وال منصوبہ ناکام ہونے کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ یہ فائر وال 2024 میں سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے مقصد سے نصب کی گئی تھی، تاہم مکمل تکنیکی تیاری کے بغیر نصب ہونے کے باعث یہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر سے ہم آہنگ نہ ہو سکی۔

انٹرنیٹ کی رفتار متاثر

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے اور انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے پر اسے مستقل طور پر بند کرنا پڑا۔ فائر وال کے باعث انٹرنیٹ سست روی کا شکار رہا، جس سے لاکھوں فری لانسرز اور ہزاروں کمپنیوں کی ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوئیں۔ تاہم فائر وال کی بندش پر وزارت آئی ٹی نے موقف دینے سے گریز کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...