بنوں میں فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید
شہادتوں کا افسوسناک واقعہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو ایران کو “انتہائی تکلیف دہ” نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ
آپریشن کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو خودکش بمبار کی گاڑی کی اطلاع ملی تھی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز علاقے میں ایک آپریشن کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں کھو بیٹھا
حملے کے نتیجے میں نقصان
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بنوں میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج نے حملہ کردیا۔ خوارج نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرادی، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر برہم ، اپوزیشن کے رویئے کو “غیر سنجیدہ” قرار دیدیا ، قومی اجلاس کا اجلاس ملتوی
آپریشن کے دوران کامیابیاں
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس دوران فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج بھی مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی مبینہ گرفتاری کی افواہیں
دہشتگردوں کی سرگرمیاں
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس میں بھی خوارج کی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیاں جاری ہیں۔ دہشتگردوں کے ماہ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے سے یہ واضح ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔
عزمِ استحکام کا پیغام
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان خوارج کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔ سیکیورٹی فورسز کی "عزمِ استحکام" کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے غیرمتزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔








