لاہور میں افطار و سحر بوفے آفر کرنے والے ریسٹورنٹس کی ریٹس کے ساتھ مکمل فہرست سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور میں افطار اور سحر بوفے آفرز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور میں افطار اور سحر بوفے آفر کرنے والے ریسٹورنٹس کی جامع فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے شہریوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر مظاہرین ریڈ زون میں اکھٹے ہوئے تو دوبارہ آپریشن ہوگا، رانا ثنا اللہ کا بیان
باصط علوی کا پیغام
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارف باسط علوی نے دلچسپ پیغام کے ساتھ یہ فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا: "بھلا ہو جس نے لاہور کے سارے افطار و سحر بوفے آفر کرنے والے ریسٹورنٹس کی لسٹ بنا دی"۔
فہرست میں شامل ریسٹورنٹس
شیئر کی گئی فہرست میں لاہور کے درجنوں معروف ریسٹورنٹس شامل ہیں، جن میں افطار اور سحر بوفے کی قیمتیں (ٹیکس کے بغیر) واضح طور پر درج کی گئی ہیں۔ اس لسٹ میں مختلف بجٹ رینجز کے آپشنز موجود ہیں، جس سے شہریوں کو رمضان میں افطار اور سحر کے انتخاب میں آسانی ہو رہی ہے۔









