بھارت میں اے آئی اجلاس کے دوران مودی حکومت کے خلاف نعرے لگ گئے
نئی دہلی میں اے آئی اجلاس
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں اے آئی اجلاس کے دوران مودی حکومت کیخلاف نعرے لگ گئے۔
’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارت میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے دعوؤں کے ساتھ منعقد ہونے والا اے آئی سمٹ تنازعات کی زد میں آگیا۔ پروگرام کے دوران بدانتظامی، متنازع بیانات اور سیاسی احتجاج نے حکومتی بیانیے پر سوالات کھڑے کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز اور جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی
مختلف تنازعات کا سامنا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس کا طے شدہ خطاب منسوخ ہوا جبکہ ایک روبوٹ کو مقامی ایجاد قرار دینے کے دعوے پر بھی تنقید سامنے آئی۔
تقریب کے دوران انڈین یوتھ کانگرس کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
مخالف بیانات اور تنقید
انڈین یوتھ کانگرس کے صدر ادے بھانو نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مبینہ تجارتی معاہدوں میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور نوجوان بے روزگاری و معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بھارت میں منعقد ہونے والے انڈیا اے آئی سمٹ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا تھا جس سے تقریب کو دھچکا پہنچا۔








