اپنے لیڈر کے لیے غصہ کر رہا ہوں، برداشت کرنا چاہیے، پریشر بڑھانا ہوگا جو باتوں سے نہیں بڑھتا،: علی امین گنڈا پور پھر برس پڑے

علی امین گنڈاپور کی گفتگو

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے لیڈر کیلئے غصہ کررہا ہوں تو برداشت کرنا چاہیے، پریشر بڑھانا ہوگا جو باتوں سے نہیں بڑھتا۔ مقبولیت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نہیں نکال پارہے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا استعمال ہورہے ہیں。

یہ بھی پڑھیں: تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 400 فیصد ریکارڈ اضافہ کر دیا : وزیر تعلیم پنجاب

اندرونی مسائل اور ناکامیاں

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر ہمارے اندرونی معاملات ٹھیک ہوتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے، ملک میں قانون اور آئین نہ ہونے کے ساتھ ہماری غلطیاں بھی ہیں، مقبولیت اور سپورٹ کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نکالنے میں بار بار ناکام ہورہے ہیں، ہماری نادانی ہے نیت ٹھیک نہیں ہے یا پھر ہم استعمال ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تھیلیسیمیا کی شدید بیماری میں مبتلا پاکستانی بچی شنگھائی میں جین تھراپی سے صحت یاب

پریشر بڑھانے کی ضرورت

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں اپنی ذات کیلئے غصہ نہیں کررہا، اپنے لیڈر کیلئے غصہ کررہا ہوں تو برداشت کرنا چاہیے، ہمیں پریشر بڑھانا ہوگا جو باتوں سے نہیں بڑھتا۔ ڈائیلاگ اور روزانہ ٹک ٹاک بنانے سے پریشر نہیں بڑھے گا، کسی پر الزام نہیں لگا رہا لیکن کوئی وجہ تو ہے جس سے پریشر کم ہوا۔ ٹی وی پر باتوں اور ٹک ٹاک پر دھمکی دینے سے بات نہیں بنے گی۔

احتجاج کی اہمیت

ہم عمران خان کو ڈاکٹر کی رسائی کا حق نہیں دلا پا رہے ہیں، میرے پاس سرکاری اور پارٹی کا عہدہ نہیں ہے، میں ایک ورکر ہوں۔ احتجاج کی کال پر 2 دفعہ سب سے بڑی ریلی لے کر آیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...