ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
گرفتاری کا حکم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر فورس نے مگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کیلئے گراؤنڈ کر دیا
عدالت کی سماعت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 3 معاہدوں پر دستخط
کیس کی مزید سماعت
عدالت نے اس کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔
قانونی خلاف ورزی
سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔








