بارش کے باعث کم اوورز کا میچ ہوا تو فخر زمان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہلے میچ میں ٹیم پاکستان میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے، شاہد خان آفریدی
تبدیلیاں اور کھلاڑیوں کی شمولیت
24نیوز کے مطابق فخر زمان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو 20 اوورز سے کم کا میچ ہونے کی صورت میں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ نے تینوں کھلاڑیوں کو ممکنہ شمولیت سے آگاہ کردیا ہے۔
فخر زمان کی ممکنہ پوزیشن
ٹیم میں شمولیت کے بعد فخر زمان کو ٹاپ آرڈر میں کھلائے جانے کا امکان ہے۔








