وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
وزیراعلیٰ مریم نواز کی شدید مذمت
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر "فتنہ الخوارج" کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی میں سیاسی اختلافات کو دشمنی میں بدلا گیا اور قوم کے بچوں کو انتشار سکھایا گیا، مریم نواز
سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف
وزیراعلیٰ نے بڑا حملہ ناکام بنانے اور 5 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا ہے۔
شہیدوں کو خراجِ عقیدت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے وطنِ عزیز پر جان قربان کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور دونوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔








