لوئردیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش، اہل خانہ خوشی سے نہال
تیمرگرہ میں نجی اسپتال میں 3 بچوں کی پیدائش
لوئردیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیمرگرہ کے علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل خاتون نے بیک وقت 3 بچوں کو جنم دیا، نوزائیدہ بچوں میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عرفان صدیقی انتقال کرگئے
زچہ اور بچوں کی صحت
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ اور تینوں بچے صحت مند ہیں۔ پیدائش کے بعد نوزائیدہ بچوں کو اسپتال کے خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمیع رشید نے سحر حیات سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
پیدائش کا عمل
اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے نارمل ڈیلیوری کے ذریعے 3 بچوں کو جنم دیا، جن کا علاج معالجہ صحت سہولت کارڈ کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اس تمام عمل کو 3 لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم نے مکمل کیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون کے یہ پہلے بچے ہیں اور اس سے قبل ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔
خاندان کی خوشی
بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔ خاندان کی جانب سے شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے اور اسپتال میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ اہل علاقہ اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گھر میں عید جیسا سماں ہے۔








