علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، اس حوالے سے باتیں من گھڑت ہیں، بیرسٹر گوہر
علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کی افواہیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، اس حوالے سے باتیں من گھڑت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنرل کے چین کی جانب سے پاکستان کی مدد سے متعلق بیان پر صحافی وسیم عباسی کا مزاحیہ تبصرہ
داخلی اختلافات پر تنقید
نجی چینل سے گفتگو میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سے گزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت نے بھی 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
معذرت کا مظاہرہ
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔
معاملات کی شدت
واضح رہے علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی کوششوں کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان پر پارٹی میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر گزشتہ روز انہوں نے معذرت بھی کر لی تھی.








