لاہور میں ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے اور پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 48 گھنٹوں میں 310 زیر حراست
پولیس کا کریک ڈاؤن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور پیشہ ورانہ گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکاری سے زیادہ کاروبار مجھے مطمئن کرتا ہے: کومل عزیز
کارروائیاں اور نتائج
دنیا ٹی وی کے مطابق مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، مارکیٹس اور چوراہوں پر خصوصی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، گزشتہ 48 گھنٹے میں کارروئیوں کے دوران اب تک 310 پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد ایئرلائنز کی پروازیں بحال ہونا شروع
گداگری کی سرگرمیاں
گداگر ٹریفک سگنلز، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر شہریوں کو ہراساں کرنے اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے وفد کی ملاقات
قانونی کارروائی
گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
رمضان المبارک کے دوران انتظامات
رمضان المبارک میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی بہتر روانی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔








