بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے دوسری شادی کرلی
شیکھر دھون کی دوسری شادی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کر لی۔ بھارتی اسپنر چہل نے انسٹاگرام پر شیکھر دھون اور صوفی شائن کی شادی کی خبر صارفین کو فراہم کی اور ساتھ کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں۔
شادی کی تقریب کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو شیکھر دھون نے صوفی شائن کے ساتھ دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب میں شادی رچائی۔ شادی کی تقریب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
منگنی کا اعلان
واضح رہے کہ جنوری میں شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔








