وفاقی دارالحکومت میں شہری سہولت کے لیے تمام ایم ٹیگ سینٹرز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، ڈی جی ایکسائز
اہم اعلان برائے موٹرسائیکل مالکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل مالکان کے لیے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے کہ تمام بائکس پر ایم ٹیگ لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی کہانی ۔۔۔ایماندار گلہری
ایم ٹیگ لگوانے کی ہدایت
ڈی جی ایکسائز کے مطابق شہری کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے فی الفور اپنی موٹرسائیکل پر ایم ٹیگ لگوائیں۔ ایم ٹیگ لگوانے کے لیے شہری اپنے موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ کے ہمراہ کسی بھی فعال سینٹر پر تشریف لا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے دفتر میں خود کو گولی مار لی،تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال منتقل
سہولیات فراہم کی جائیں گی
عرفان میمن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ایم ٹیگ سینٹرز کل بروز اتوار بھی کھلے رہیں گے تاکہ کسی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس اقدام کا مقصد
اس اقدام کا مقصد موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹریفک نگرانی میں آسانی پیدا کرنا ہے اور شہریوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔








