لندن، اقبال سندھو کی اہلیہ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حنا ملک انتقال کر گئیں
انتقال حنا ملک
لندن ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے قائد کے دیرینہ ساتھی اور برطانیہ میں پارٹی کے سینئر نائب صدر اقبال سندھو کی اہلیہ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حنا ملک بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کی خبر سن کر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن
شخصیت کا تعارف
مرحومہ نہایت ملنسار، بااخلاق، محبِ وطن اور انسان دوست شخصیت کی مالک تھیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے شعبہ خواتین کی ایک مخلص اور متحرک رہنما کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیلئے امریکی کانگریس ارکان کے خط پر سینیٹر شیری رحمان کا رد عمل آ گیا
سماجی اور سیاسی خدمات
انہوں نے ہمیشہ اپنے شوہر اقبال سندھو کا دستِ راست بن کر سماجی، سیاسی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ حنا ملک ایک بااعتماد موٹیویشنل اسپیکر بھی تھیں اور ہر موضوع پر مدلل گفتگو اور لوگوں کو قائل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے تمام موبائل صارفین کو 2 جی بی ڈیٹا اور 200 منٹ فری دینے کا اعلان کر دیا
نواز شریف کے ساتھ تعلقات
انہیں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی اہلیہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز سے خصوصی قربت حاصل تھی، اور وہ اکثر ان کے ساتھ اپنی یادیں عوامی محافل میں شیئر کیا کرتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: راستے بند ، مزدور بے روزگار،مال تیار ، ملیں بند ، مالکان پریشان ، صنعتوں کی صورتحال مزید خراب ہو گئی
خواتین کی خودمختاری اور سماجی بہبود
وہ خواتین کی خودمختاری، سماجی بہبود اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں۔ برطانیہ میں بھی انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، اور انہوں نے اپنے اخلاق، خلوص اور کردار سے لوگوں کے دل جیت رکھے تھے۔
پتہ کی خبر کے اثرات
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی وفات برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دی جا رہی ہے، ان کی وفات سے ایک خلاء پیدا ہو گیا جو کبھی پر نہ ہو سکے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین








