مسلم لیگ (ن) پرتگال کے زیرِ اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر، پاکستان اور امتِ مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا
افطار ڈنر کا اہتمام
دبئی (طاہر منیر طاہر) - پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے سرپرستِ اعلیٰ محمد سہیل جر ال کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ جاب پورٹل پر ملازمتوں کے اشتہارات جلد جاری ہونگے، سندھ چیف سیکرٹری
شرکاء کی فہرست
تقریب میں شمع بٹ (صدر مسلم لیگ ن پرتگال)، رابعہ یاسمین (ہیڈ ویمن ونگ)، محمد آصف (نائب صدر)، رضا وحید (ہیڈ یوتھ ونگ)، کاروباری شخصیات صغیر، محبوب احمد، سماجی و سیاسی شخصیات سید قاسم شاہ، عمر شیخ اور حافظ شفقت نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم نے اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا
افطار ڈنر کا مقصد
افطار ڈنر کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، باہمی روابط کو مضبوط بنانا اور رمضان المبارک کی برکتیں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنا تھا۔ شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کمیونٹی کے اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے اہم قرار دیا۔
اختتامی دعا
تقریب کے اختتام پر پاکستان اور امتِ مسلمہ کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔








