پنجاب حکومت ہر شہری کو دہلیز پر حق پہنچا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
پنجاب حکومت کی امدادی اقدامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر شہری کو دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے۔ رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی چینی ہتھیار چینیوں سے بھی بہتر استعمال کرتے ہیں، ان کو لڑنا آتا ہے” بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل کا بیان
مریم نواز کا جدید ٹرینڈ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اس رمضان میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے۔ پنجاب کے کونے کونے میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری
دستر خوانوں کی پذیرائی
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں روزہ دار ’’مریم کے مہمان‘‘ بن رہے ہیں۔ دستر خوانوں کو عوام کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے، مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد دسترخوانوں میں افطاری کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق، حیران کن انکشاف
سہولت بازاروں کی خدمات
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء خورونوش فراہم کر رہے ہیں۔ سہولت بازاروں اور دستر خوانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار فوڈ اتھارٹی خود چیک کر رہی ہے۔ خواتین گھر بیٹھے سہولت بازاروں سے ضروریات زندگی کی اشیاء منگوا رہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جدوجہد
عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت ہر شہری کی دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے۔ رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں، اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔








