مری میں بریک فیل ہونے سے گاڑی کو حادثہ، ہلاکتیں
مری میں حادثہ
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکۂ کوہسار مری میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 خواتین موت کے منہ میں چلی گئیں۔
حادثے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق یہ کار کا حادثہ اوسیاہ ملکوٹ روڈ پر پیش آیا، جس میں 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
زخمیوں کی حالت
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق، حادثے کی شکار مقامی افراد کی کار کے بریک فیل ہو گئے تھے۔








