صومالیہ اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ زیر غور، جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات میں اہم پیشرفت

صومالیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی مذاکرات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ 2 کھرب 51 ارب روپے کا دفاعی معاہدہ زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کی مسجد میں نمازی کا لرزہ خیز قتل، قاتل نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق صومالیہ پاکستان سے جدید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح مذاکرات میں تیزی لا رہا ہے اور مجوزہ معاہدے کے تحت 24 تک جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری پر غور جاری ہے، جو 1991 میں ریاستی انہدام کے بعد پہلی مرتبہ ملکی فضائی جنگی صلاحیت کی بحالی کی اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9 صفحات کا فیصلہ جاری

مذاکرات کی تفصیلات

صومالی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے مذاکرات بنیادی طور پر جے ایف 17 کے جدید بلاک تھری ورژن پر مرکوز ہیں اور یہ کثیر مرحلہ دفاعی پیکج تقریباً2 کھرب 51 ارب روپے (900 ملین ڈالر) مالیت کا بتایا جاتا ہے۔ اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ سرد جنگ کے بعد موغادیشو کی سب سے بڑی اور اہم دفاعی خریداری ہوگی اور اس سے افریقہ خطے کے سیکیورٹی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

مکمل دفاعی پیکج

مذاکرات میں جے ایف 17 کے جدید بلاک تھری ورژن کی خریداری کے علاوہ پائلٹ تربیت، ہتھیاروں کے انضمام اور لاجسٹکس پیکج بھی شامل ہیں۔

مالی معاونت کے ممکنہ ذرائع

سعودیہ اور ترکی معاہدے کے ممکنہ مالی معاونین میں شامل ہیں جبکہ پاکستان پہلے میانمار، نائجیریا اور آذربائیجان کو جے ایف 17 فروخت کر چکا ہے۔ بنگلادیش اور عراق بھی جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...