یو اے ای کے متعدد ڈیجیٹل پورٹلز پر سائبر حملے
سائبر حملوں کی اطلاعات
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے متعدد ڈیجیٹل پورٹلز پر سائبر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترامیم: عمران خان نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے سامنے فوری اپیل کی
حملوں کی ناکامی
’’جنگ‘‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے متعدد ڈیجیٹل پورٹلز پر سائبر حملے ناکام بنا دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان طارق کے ایکشن پر معترض نظر آنے والے کیمرون گرین کے خلاف سعید اجمل نے ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حملے
دبئی سے اماراتی حکام کے مطابق ڈیجیٹل پورٹلز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے حملے کیے گئے، اماراتی سائبر سیکیورٹی نظام نے حملوں کو ناکام بنادیا۔
سائبر سیکیورٹی کونسل کا اطمینان
حکام کا کہنا ہے کہ اماراتی سائبر سیکیورٹی کونسل نے منظم حملوں کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اماراتی نیٹ ورکس میں دراندازی اور فشنگ کی کوششیں کی گئیں۔ روزانہ 90 ہزار سے 2 لاکھ تک سائبر حملوں کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔








