بھارت کا رن ریٹ تباہ ہو چکا ہے، دو جیت بھی سیمی فائنل کی ضمانت نہیں، سپر ایٹ میں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا پیغام
بھارتی ٹیم کی بڑی شکست
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف تجزیہ کار اور سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی بڑی شکست اور اس کے نتیجے میں نیٹ رن ریٹ (NRR) کے گرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہرینی امر سوریا سری لنکا کی دوبارہ وزیراعظم مقرر
سیمی فائنل کی راہ میں مشکلات
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس بڑی شکست نے بھارت کے لیے سیمی فائنل کی راہ انتہائی مشکل بنا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
بڑا مارجن اور اس کے اثرات
ایکس پیغام میں وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ یہ 50 اوورز کا فارمیٹ نہیں بلکہ 20 اوورز کا کھیل ہے، جہاں شکست کا اتنا بڑا مارجن ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتا ہے۔ ان کے مطابق شکست کے بڑے فرق کی وجہ سے بھارت کا نیٹ رن ریٹ مکمل طور پر گر چکا ہے۔
مستقبل کے چیلنجز
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارت کے ابھی دو میچز باقی ہیں لیکن ناقص رن ریٹ کی وجہ سے یہ خدشہ موجود ہے کہ دونوں میچز جیتنے کے باوجود بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتا ہے۔








