ڈاکٹر کہے گا تو بانی پی ٹی آئی کو ایک مہینے کے لیے ہسپتال شفٹ کردیں گے :سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ جب ڈاکٹر یہ نہیں کہہ رہا کہ بانی کو ہسپتال شفٹ کیا جائے تو ہم کیسے شفٹ کر دیں؟ اگر ڈاکٹر کہے گا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مہینے کے لیے ہسپتال شفٹ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیرن: پاکستانی سیاحوں کے گیتوں پر بھارتی شہریوں کی تالیوں کی گونج
مسلم لیگ (ن) کی ترقیاتی کوششیں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق لاہور میں (ن) لیگی کارکنوں سے خطاب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں اور پاکستان آہستہ آہستہ مشکلات سے نکل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو حکومت سے نالاں کیوں ہیں۔۔۔؟ وجوہات سامنے آ گئیں
پاکستان کی سیکیورٹی اور سٹریٹجک پالیسیاں
سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ پاکستان امن، بھائی چارے اور دوستی کا خواہاں ہے، اور جب جنگ مسلط کی جائے تو بھرپور جواب دیتا ہے۔ پاکستان آج دنیا بھر میں سفارتی محاذ پر سرفہرست ہے، بے گناہ شہریوں اور بچوں پر حملہ کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔
عالمی مہنگائی اور پاکستانی معاشرت
ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب محنت کر رہے ہیں۔ امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں۔ امریکہ اور یورپ میں لوگ بھوکے سونے پر مجبور ہیں، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں مذہبی رجحان کی بدولت اتنی زیادہ بھوک ننگ نہیں ہے۔








