شدید برفباری کے پیشِ نظر نیویارک سٹی میں مکمل ٹریول بین نافذ، سکول بند
نیو یارک میں سکولوں کی بندش
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ممکنہ برفباری کے پیش نظر نیو یارک سٹی میں سکول بند رکھنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل فون ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
ٹریول بین اور برفباری کی پیشگوئی
امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک سٹی میں مکمل ٹریول بین نافذ کر دیا گیا، رات 9 سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی کی گئی ہے، سٹی میں 18 سے 24 انچ اور بعض علاقوں میں 28 انچ تک برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ کی ہے: مس یونیورس پاکستان روما ریاض کا ناقدین کو دوٹوک جواب
پروازوں کی منسوخی
دوسری جانب امریکا بھر میں برفانی طوفان کے باعث 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں، جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر 42 فیصد روانہ ہونے والی اور 63 فیصد آنے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئر پورٹس پر گراؤنڈ سٹاپ کی وارننگ
فیڈرل ایوی ایشن نے نیویارک ایئر پورٹس پر گراؤنڈ سٹاپ کی وارننگ جاری کر دی، جبکہ نیشنل ویدر سروس نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک برفباری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔








