رمضان نشریات میں لائیو کالر نے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا
لائیو کالر کا سوال
کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات کے دوران ایک لائیو کالر نے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
کالر کی محبت کا ذکر
تفصیل کے مطابق کراچی کے مشتاق نے مولانا آزاد جمیل کو بتایا کہ کرکٹ سے مجھے جنون کی حد تک بہت پیار ہے، مجھے کچھ ایسا پڑھنے کو بتائیں کہ بابر اعظم ٹیم سے آؤٹ ہوجائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت عالمی سیاست میں کسی “دلال ریاست” کا کردار ادا نہیں کرے گا، ایس جے شنکر
مولانا آزاد جمیل کا جواب
مولانا آزاد جمیل کا کہنا تھا کہ کرکٹ نوجوان نسل میں جنون کی حد تک سرائیت کرچکی ہے۔ کرکٹرز سے بھی درخواست ہے کہ جب چھکا لگاتے ہیں تو گھروں میں بھی تالیاں بجتی ہیں۔ آپ کو دیکھ کر گلیوں میں لوگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور آپ کا انداز لے کر چلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پالتو جانوروں کو مار کر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والی خاتون گرفتار
کرکٹرز کی ذمہ داری
آپ کی جیت پوری قوم کی جیت ہوتی ہے، آپ کے لیے دعائیں کر رہے ہوتے ہیں لیکن پرفارمنس بھی ضروری ہے۔ بے شک پاکستان ہار کر بھی جیتتا ہے لیکن آپ کی بھی ذمہ داری ہے۔ یہ کھیل ہے لیکن اس کے ساتھ آپ کی ذمہ داری بھی ہے۔ انعام بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو وارننگ کا جواب دے دیا
ملک کی حفاظت کا احساس
آپ کے ذہن میں یہ فتور کیوں آتا ہے کہ پڑوسی ملک کا نام سن کر ہی آپ کیوں گھبرا جاتے ہیں؟ بلے سے مقابلہ نہیں کرسکتے تو پھر ہمارے لیے تو ہماری افواج بھی موجود ہیں۔ آپریشن بنیان المرصوص پر خوشی کی وجہ بھی یہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: میں اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا شہزاد اکبر کی تصویر پر ردعمل
کرکٹ ٹیم کی تربیت کی ضرورت
گزارش ہے کہ کرکٹ ٹیم کو بھی تربیت کی ضرورت ہے، تاہم انہوں نے وظیفہ بتانے سے گریز کیا۔
میزبان کی رائے
میزبان کا کہنا تھا کہ یہ تو بچے بچے کے ذہن میں آچکا ہے کہ ان کے بھی یہی ذہن میں ہے، اچھے کرکٹرز کو کھیلایا جائے، ہم بھی بات کر رہے تھے کہ دو دامادوں نے تنگ کر رکھا ہے۔
رمضان ٹرانشمیشن میں آئے مولانا سے لائیو کالر نے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا pic.twitter.com/23i3dW8HB5
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 23, 2026








