پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں سات ماہ کے دوران 1.34 ارب ڈالر کمی ریکارڈ، ٹیکسٹائل اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں استحکام برقرار
پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں پہلے 7 ماہ میں 7.11 فیصد یا 1.34 ارب ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق جولائی تا جنوری ملکی برآمدات 19.58 ارب ڈالر سے گر کر 18.19 ارب ڈالر رہ گئیں۔ جنوری 2026 میں ملکی برآمدات 35 فیصد بڑھ کر 3 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ جنوری میں ٹیکسٹائل 3.14 فیصد اور مینوفیکچرنگ آلات کی ایکسپورٹ میں 12.73 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کو عالمی سطح پر کھلے تعاون کی ذمہ داری اٹھانے کے لئے آگے بڑھنا چاہیے، شی جن پھنگ
خوراک کی برآمدات میں کمی
7 ماہ میں غذائی اجناس کی ایکسپورٹس میں 35 فیصد یا 1.62 کروڑ ڈالر کی کمی آئی، اس دوران فوڈ ایکسپورٹس 4.61 ارب ڈالر سے کم ہوکر 2.98 ارب ڈالر رہ گئیں۔ چاول، آئل سیڈز، سبزیاں، گڑ، مصالحے، تمباکو، اور کاٹن مصنوعات کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم، سرجیکل، طبی آلات، لیدر، اور کینوس شوز کی برآمدات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قالین، غالیچے، دریاؤں، گلوز، اور گڑ سے بنی مصنوعات کی ایکسپورٹس بھی گر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: ویرات کوہلی 4 سال بعد پہلے نمبر پر، بابر کی کیا پوزیشن رہی؟
دیگر مصنوعات کی برآمدات کی صورتحال
دستاویزات کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.25 فیصد یا 13 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا معمولی اضافہ ہوا، 7 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 10.90 ارب ڈالر رہا۔ دیگر مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں 5.17 فیصد کمی آئی۔
مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات
رپورٹ کے مطابق مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات کا حجم 2.38 ارب ڈالر رہا، جبکہ آٹو پارٹس، سیمنٹ، انجینئرنگ گڈز، اور الیکٹرک فین کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ میڈ اِن پاکستان فٹبال سمیت سپورٹس گڈز کی برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خام کپاس، سوتی دھاگے، ریڈی میڈ گارمنٹس، اور ٹینٹ کی ایکسپورٹ بڑھ گئی۔ گندم، مچھلی اور پھلوں کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا، جبکہ الیکٹرک مشینری، ربڑ ٹائرز، ٹیوب، اور فرنیچر کی ایکسپورٹس میں بھی اضافہ ہوا۔ لیدر گارمنٹس، جوتے اور کھاد کی برآمدات بھی بڑھ گئیں۔








