لاہور میں 20 کلو سونا خود برد کرنے کا کیس، عدالت نے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
لاہور: اچھرہ میں سونے کی مبینہ خود برد کا مقدمہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اچھرہ کے علاقے میں دوکاندار کا مبینہ 20 کلو سونا خود برد کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ مقامی عدالت نے گرفتار ملزم وسیم اختر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت فیس لیے بغیر شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹس جاری کرے: آفاق احمد
عدالت کی کارروائی
ماڈل ٹاؤن کچہری میں تعینات جوڈیشل مجسٹریٹ احمد سعید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزم کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا۔ تفتیشی نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے، عدالت ملزم وسیم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
مدعی کا مؤقف
مدعی مقدمہ کی جانب سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ دوران سماعت دعویٰ کیا گیا کہ پولیس نے دو کلو کے قریب سونا اور 2 کروڑ 67 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔
پولیس کی کارروائیاں
تھانہ اچھرہ پولیس نے مختلف مدعیوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کررکھے ہیں۔








