ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل: سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
آپ کیوں کسی دوسرے کی وجہ سے خود کو مشکل میں ڈالتے ہیں۔ آپ کے کئی کام آپ کی توجہ مانگ رہے ہیں اگر ان دنوں لاپرواہی دکھائی گئی تو آپ کے لئے بڑی دردسر بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور رنگ روڈ حادثہ میں مبینہ پولیس افسر کا بیٹا ملوث، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، مقدمہ درج
برج ثور: سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
آپ کو انشاءاللہ اب جلد ہی اپنا حق مل جائے گا۔ آپ جو حاصل کرنا چاہ رہے تھے۔ اب بالکل اس کے قریب ہیں جو لوگ بیماری یا بندش میں ہیں وہ بس صدقے سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی
برج جوزہ: سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
اب حالات بدل رہے ہیں، آپ کے لئے مشکلات والا سلسلہ اب بہتر ہو رہا ہے۔ بڑی امید ہے کہ انشاءاللہ ہر ایک دن ایک پریشانی کم ہو سکے گی۔ بس آپ پوری توجہ رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس آزاد اسلامی ریاستیں ہڑپ کرنے کے بعد سکون سے بیٹھ گیا تھا، اس لیے انگریز حکومت نے قندھار ریلوے لائن بچھانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔
برج سرطان: سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مصروف ہیں جو ناجائز ہے یا رزق کا سلسلہ شک میں ڈال رہا ہے تو وہ جلدی سے اپنے معاملات ٹھیک کرکے توبہ کرلیں اگر آگے بڑھنا ہے تو۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
برج اسد: سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
ایک اہم ضرورت پوری ہو سکے گی اور جو وعدہ کسی نے کررکھا ہے وہ اس پر پورا اترے گا جس طرف جانا چاہ رہے ہیں ابھی اس طرف جانے سے رک جائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ میٹر منصوبے میں 6.5 ارب روپے کی کرپشن، لیسکو، گیپکو، میپکو اور فیسکو نے ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم کر دیا
برج سنبلہ: سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
ایک سلسلہ تو سامنے آ رہے ہے مگر اس پر چؒنے سے پہلے استخارہ کرلیا جائے تو بہتر رہے گا ہو سکتا ہے کہ ابھی بہت اچھا لگ رہا ہو۔ آگے چل کر اگر اس میں پریشانیاں ہوئی تو کیا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹیچر مبین شاہ نے پنجاب یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران پیش آنیوالا ناخوشگوار واقعہ شیئر کردیا، جمعیت سے اساتذہ کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ
برج میزان: سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آپ جس بات کو لے کر اپنے معاملات کو خراب کئے ہوئے ہیں وہ آپ نے خود ہی ٹھیک کرنے میں اور آج اس کا موقع بھی مل جائے گا اس سے فائدہ اٹھالیں۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی قتل کرکے خودکشی کر لی
برج عقرب: سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں اس وقت آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں واضع محسوس ہو رہی ہے۔ اگر مشکل ہے تو استخارے سے مدد لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گرونانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات، 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستانی ویزے جاری
برج قوس: سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
اپنے دل کو سمجھائیں یہ غلط مشورے دے رہا ہے پہلے بھی آپ نے جلد بازی میں کام خراب کئے تھے اور اب بھی اس کا اندیشہ ہے آج کا دن اپنی اصلاح کا ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، شیخ تمیم بن حمد الثانی نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا
برج جدی: سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
ایک رکاوٹ دور ہونے سے امید ہے کہ کوئی بڑا رکا ہوا کام ہو سکتا ہے اور آپ کی مالی پوزیشن بھی قدرے مضبوط ہو گی جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقے کا عمل شروع کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، حکومت پاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
برج دلو: سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
اپنے لئے اس راستے کا انتخاب مت کریں جس کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے جب آپ ہر چیز سے واقف ہوں گے پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ آج آزمائشی سا دن ہے۔
برج حوت: سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
آپ کے لئے اب صورتحال بڑی تیزی سے بدل رہی ہے اور کسی بڑے فیصلے کی جانب پیش قدمی کرنا بھی پڑ سکتا ہے اس لئے ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں تو بہتر ہے۔








