پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1 لاکھ 67 ہزار کی حد بھی بحال نہ رہ سکی
کراچی میں منفی رجحان
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی قونصل جنرل کا جیوفیک ہسپتال لاہور کا دورہ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کی حالت
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1613 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 66 ہزار 77 پوائنٹس پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 237 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار 66 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری ترجیح انعام نہیں، خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے، نوبل امن انعام کی نامزدگی کے سوال پر بلاول کا جواب
پچھلے روز کا اختتام
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 54 پیسے کا ہوگیا۔








