لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کو طلبہ سے اضافی داخلہ فیس وصولی سے روک دیا
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کو طلبہ سے داخلے کے لیے اضافی فیس وصول کرنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے، آئی ایم ایف کے چنگل سے صرف ایکسپورٹس بڑھا کر ہی نکلا جا سکتا ہے، صدر ایف پی سی سی آئی
عدالتی حکم
روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس خالد اسحاق نے رانا ندیم کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے نجی کالج کو درخواست گزار کی بیٹی سے داخلے کے لیے اضافی فیس وصول کرنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اینٹی اسٹبلشمنٹ نہیں، ناراضگی کی وجہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کمپرومائز ہے: مظہر عباس
فیس کی حد
حکم نامے کے مطابق پی ایم ڈی سی کے نوٹیفکیشن کے تحت کوئی نجی کالج طلبہ سے 18 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ہسپتال لاہور کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی
درخواست گزار کی شکایت
حکم نامے میں لکھا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق نجی کالج اس کی بیٹی سے 27 لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کر رہا ہے۔ درخواست گزار کے پاس نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر داد رسی کے لیے پی ایم ڈی سی کا فورم موجود ہے، درخواست گزار تمام دستاویزات کے ساتھ پی ایم ڈی سی پیش ہوگا۔
فیصلہ کا وقت
حکم نامے کے مطابق پی ایم ڈی سی درخواست پر 30 روز میں قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی.








