لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کو طلبہ سے اضافی داخلہ فیس وصولی سے روک دیا
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کو طلبہ سے داخلے کے لیے اضافی فیس وصول کرنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد؛ جوائنٹ سیکرٹری وزارت اریگیشن کے 16 سالہ بیٹے کی گھر سے لاش برآمد
عدالتی حکم
روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس خالد اسحاق نے رانا ندیم کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے نجی کالج کو درخواست گزار کی بیٹی سے داخلے کے لیے اضافی فیس وصول کرنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات اور سیالکوٹ میں شدید ترین بارش، 3 گھنٹے میں سڑکیں صاف، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورچوئل نگرانی کی
فیس کی حد
حکم نامے کے مطابق پی ایم ڈی سی کے نوٹیفکیشن کے تحت کوئی نجی کالج طلبہ سے 18 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا، ٹرمپ
درخواست گزار کی شکایت
حکم نامے میں لکھا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق نجی کالج اس کی بیٹی سے 27 لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کر رہا ہے۔ درخواست گزار کے پاس نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر داد رسی کے لیے پی ایم ڈی سی کا فورم موجود ہے، درخواست گزار تمام دستاویزات کے ساتھ پی ایم ڈی سی پیش ہوگا۔
فیصلہ کا وقت
حکم نامے کے مطابق پی ایم ڈی سی درخواست پر 30 روز میں قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی.








