مڈٹرم الیکشن میں ہار کا خدشہ، ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لیں گے
صدر ٹرمپ کا اسٹیٹ آف یونین خطاب
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی صبح سات بجے اسٹیٹ آف یونین خطاب کریں گے جس میں ڈیموکریٹس کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’دھریندھر‘ کے اداکار ندیم خان گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
خطاب کی توقعات
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے دور صدارت کے اس پہلے خطاب کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ طویل خطاب ہوگا کیونکہ کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چترال: 68 ہزار ڈالر میں لائسنس حاصل کرنے والا روسی باشندہ مارخور کا شکار کرنے میں کامیاب
ڈیموکریٹس کا ممکنہ احتجاج
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو لوٹنے والے کشتی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
خطاب کے اہم نکات
امریکی میڈیا کے مطابق اراکین کانگریس سے اس خطاب میں ایران سے مذاکرات اور ان کی ناکامی کی صورت میں ممکنہ جنگ سے متعلق بات کی جائے گی۔ خطاب میں ٹیرف کا دفاع اور معیشت کا ذکر ہوگا، جرائم پر قابو پانے اور غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف کارروائی پر بھی بات کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کے خلاف مقدمہ درج
قانون سازی اور عالمی امور
صدر ٹرمپ مختلف امور پر قانون سازی کا بھی تذکرہ کریں گے اور دنیا میں مختلف جنگیں روکنے کا کریڈٹ لیں گے۔
صدر کی مقبولیت کی صورت حال
سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت گررہی ہے اور ری پبلکنز کو خدشہ ہے کہ وہ مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کے ہاتھوں کم سے کم ایک ایوان میں شکست کھا جائیں گے۔








