پنجاب بھر میں بسنت منانے کیلئے درخواست پر درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں بسنت منانے کیلئے درخواست پر درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور اس کا دوست گرفتار
ہوم سیکرٹری کا بیان
ہوم سیکرٹری نے کہاکہ کوئی بھی شہری بسنت منانے کی اجازت لے سکتا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ میں نے عدالت کے حکم پر ہوم سیکرٹری سے ملاقات کی۔ ہوم سیکرٹری نے کہاکہ ڈی سی لاہور کی تیاری تھی، اس لئے بسنت کی اجازت دی۔
رپورٹ اور عدالت کی کارروائی
عدالتی حکم پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈی سی حکومت سے منظوری کے بعد بسنت منانے کی اجازت دے سکتا ہے۔ ڈپٹی کمیشنر بسنت سے قبل شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔








