والدہ کی شادی کا رنج، سوتیلے باپ کو قتل کرنے والے دونوں بیٹے گرفتار
راولپنڈی میں قتل کی واردات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل اپنے سوتیلے والد کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے عراق کو آبنائے ہرمز پر عائد تمام پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا
ملزمان کی وجوہات
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو والدہ کی شادی کا رنج تھا، جس پر ملزمان نے اپنے سوتیلے والد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی مسائل اور پڑھائی میں عدم دلچسپی، سال 2023 اور 2024 آؤٹ آف سکولز بچوں کے لیے بھاری رہا
گرفتاری کا عمل
گرفتار افراد واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے، تاہم کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
قانونی کارروائی
پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔








