آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی ایف آئی اے نے بیوی حوالگی کے لیے ایس ایس پی بیٹے کے خلاف کیس دائر کر دیا
سیمی فائنل کی جگہ کا تعین
پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے یا نہیں، سری لنکا کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر پہلا سیمی فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا، چاہے مد مقابل بھارتی ٹیم ہو یا کوئی اور۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور آزاد ریاست تھی، بٹوارے کے وقت خوشی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، نوابوں نے شاندار محلات، لائبریریاں اور تعلیمی ادارے تعمیر کروائے
آئی سی سی کا اعلامیہ
آئی سی سی کی جانب سے سپر ایٹ مرحلے کی تکمیل کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے گئے اعلامیے میں سیمی فائنلز کے انتظامات کی وضاحت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغوی رکن اسمبلی شدید زخمی حالت میں کھیتوں سے مل گیا، حالت تشویشناک
پہلا سیمی فائنل
اعلامیے کے مطابق پہلا سیمی فائنل کولمبو یا کولکتہ میں منعقد ہو سکتا ہے اور یہ فیصلہ مخصوص شرائط کے تحت کیا جائے گا۔ تاہم اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو میں سیمی فائنل ون کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک جام کرنے والے بس ڈرائیور نے پولیس اہلکار کو بس میں بند کر کے مبینہ طور پر اغوا کر لیا، مقدمہ درج
پاکستان اور سری لنکا کی صورتحال
اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے لیکن سری لنکا کوالیفائی کر جائے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی ٹیم سے ہو تو سری لنکا سیمی فائنل ون کولمبو میں کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب: لاہور ڈویژن میں 500 فوجی افسران اور جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف، 21 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم
متبادل انتظامات
آئی سی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر نہ پاکستان اور نہ ہی سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچتے ہیں تو سیمی فائنل ون کولکتہ جب کہ سیمی فائنل ٹو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
بھارت کی صورت میں انتظامات
اگر بھارت سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا، سوائے اس صورت کے جب اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو، ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل کیا جائے گا.








