سندھ بار کونسل کا گورنر سندھ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
سندھ بار کونسل کا گورنر سندھ سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ بار کونسل نے گورنر سندھ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
سیاسی سرگرمیوں میں ملوث
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ گورنر سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور گورنر ہاؤس کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری گورنر سندھ کو فوری عہدے سے ہٹائیں۔
پیپلز پارٹی کے لئے پیغام
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ پاور شیئرنگ پر اپنی پارٹی پوزیشن واضح کریں۔
سندھ کی تقسیم کی مخالفت
بار کونسل کے مطابق پیپلز پارٹی ان پارٹیوں کے ساتھ اپنی پوزیشن واضح کریں جو سندھ کی تقسیم کی حمایت کر رہی ہیں۔ سندھ بار کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ آئینی دفتر پارٹی سیاست سے جانبدار رہے۔
سندھ کی سالمیت کا تحفظ
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سندھ کے اتحاد اور سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔








