سعودی عرب میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ ہونے والی خاتون کراچی پہنچ گئی، گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سعودی عرب میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خاتون کو ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
ڈی پورٹ ہونے والی خاتون کی شناخت
ایف آئی اے امیگریشن کراچی کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ خاتون گلشن بی بی کو حراست میں لے لیا گیا جو بہاولپور کی رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس، مفتی منیب الرحمان کی خصوصی شرکت، فتنے و فساد روکنا ریاست کا فرض ہے ورنہ یہ آگ ہر گھر تک پہنچے گی: مریم نواز
مشتبہ سرگرمیوں کا انکشاف
حکام نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک رویہ اور تفصیلی جانچ پڑتال میں خاتون نے فیصل آباد کے رہائشی ایجنٹ طیب علی ولد معراج الدین کی معاونت سے بیرون ملک روانگی کا اعتراف کیا۔ خاتون نے سعودی عرب پہنچنے پر منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے حوالے کیے جانے کا انکشاف بھی کیا ہے۔
قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات
حکام کے مطابق خاتون مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھی، مقامی حکام کی جانب سے گرفتاری اور سزا کے بعد اسے ڈی پورٹ کیا گیا۔ ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں。








