سیاسی اختلاف کو نفرت میں مت بدلیں: بیرسٹر گوہر

سیاسی اختلافات پر گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کو نفرت میں مت بدلیں، آپ بہتری لائیں، پاکستان کا دفاع مضبوط ہونا چاہیے، اب بس کرنا چاہیے، اتنے مقبول لیڈر کو قید کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کے بڑے بڑے لیڈران کے کسی دن سارے پیغامات اور وائس نوٹس نکال دیئے تو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی: راجہ عامر شہزاد کی سیاسی کارکنان کو دھمکی

عدالت سے انصاف کی توقع

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت وہ ہے جو انصاف دے لیکن 3 کروڑ ووٹ لینے والوں کو بھی انصاف نہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا

اہلِخانہ سے ملاقات کی اہمیت

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیا فرق پڑ جاتا ہے کہ ایک ڈاکٹر کے بجائے دوسرا ہو، اہلِخانہ کو تسلی کروانی ہے اور اس میں کیا خرابی ہے، اہلِخانہ کو ساتھ اگر رکھا جاتا تو کیا طوفان آ جاتا؟

یہ بھی پڑھیں: جاپان، 30 سال کی سروس کے بعد بس ڈرائیور ایک غلطی سے 84 ہزار ڈالر کی پینشن سے محروم ہوگیا۔

سیاست میں بہتری کے لیے ملاقاتیں

انہوں نے کہا کہ سیاست میں بہتری کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہو گا، سپریم کورٹ میں اب بھی ہمارے کیسز ہیں، ہمیں ملاقات کا موقع دینا چاہیے، چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں آج تیرہواں موقع ہے آپ کے سامنے آئے ہیں، یہ کافی نہیں کہ فرینڈ آف دی کورٹ کو بھیجا جائے، اہلِخانہ کی ملاقات اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کی صحت

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں میسج دے کر کہا گیا کہ بانی کو انجیکشن لگ گیا ہے، اس مرتبہ ڈاکٹر سے بات نہیں ہوئی، ہمیں اطلاع دی کہ بانی کو واپس بھجوا دیا ہے، ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت بہتر اور ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے اہم عہدیدار کو شہید کرنے کا دعویٰ

رہائی کی فورس پر تحفظات

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رہائی فورس پر ہمارے کچھ تحفظات ہیں اور اس پر پارٹی نے بحث کی ہے، پارٹی کے لیے اس کے اثرات ہوں گے، صوبے کے معاملات پر وزیرِ اعلیٰ اعتماد میں لیتے ہیں۔

جمہوریت کا تحفظ

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی موقع پر ایسا کام نہیں کرے گی جس سے جمہوریت کا نقصان ہو، ہم چاہتے ہیں کہ رہائی عدالت سے ہو اور ایسی فورس نہیں کہ جو غیر آئینی ہو، ہم سڑکوں پر، ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...