انگلینڈ کے خلاف میچ ٹیم کے لیے نہایت فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے , کھلاڑیوں کو چاہیے ذاتی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کے مفاد کو ترجیح دیں، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آج کا دن اتحاد اور یکجہتی کا تقاضا کرتا ہے، کیونکہ انگلینڈ کے خلاف اہم مقابلہ درپیش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا: فیصل کریم کنڈی
میچ کی اہمیت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ میچ ٹیم کے لیے نہایت فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے اور کامیابی کا دارومدار مشترکہ اعتماد، مضبوط اعصاب اور مکمل عزم پر ہوگا۔ کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کے مفاد کو ترجیح دیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: جھانسہ دیکر خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا نائجیرین شہری گرفتار
پلیئنگ الیون کا اعلان
شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پلیئنگ الیون کا بھی بتایا جس میں انہوں نے بابر کو بطور اوپنر رکھا ہے۔ کہا کہ صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، ابرار احمد، سلمان مرزا، عثمان طارق کو آج کھلایا جانا چاہئے۔
سوشل میڈیا پر بیان
Today is about coming together as one. It’s a crucial match against England, and success will come down to shared belief and absolute commitment. Best of luck to the boys, make the nation proud! ????????
The XI I believe: Babar, Farhan, Saim, Salman, Fakhar, Usman, Fahim, Naseem,…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 24, 2026








