نورین نیازی کا نالے میں گرنے کا واقعہ نہیں ہے بلکہ رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں روکنے کے باعث پیش آنے والا حادثہ ہے ،ریحانہ ڈار
افسوس ناک واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ آج عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والی ان کی بہن نورین نیازی کا اڈیالہ جیل کے باہر نالے میں گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ یہ محض واقعہ نہیں ہے بلکہ رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں روکنے کے باعث پیش آنے والا حادثہ ہے جس کیلئے ماحول بنایا گیا اور اسی بدنظمی میں یہ واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط سے عوامی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں
اخلاقی اور قانونی سوالات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک بہن اپنے قید بھائی سے ملنے جائے اور اسے اس طرح کی رکاوٹوں اور اذیت کا سامنا کرنا پڑے، یہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے شرمناک ہے۔ سیکیورٹی کے نام پر ہراسانی اور غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی کرنا بنیادی انسانی وقار کے منافی ہے۔ کیا ایک خاندان کو ملنے کا حق بھی چھین لیا جائے گا؟ کیا یہ رویہ انصاف اور قانون کے مطابق ہے؟
ذمہ داروں سے مطالبات
ذمہ داران اس واقعے کی نہ صرف وضاحت کریں بلکہ اپنے اس طرز عمل پر معذرت کرتے ہوئے غیر ضروری رکاوٹوں کا خاتمہ کریں۔
آج عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والی ان کی بہن نورین نیازی کا اڈیالہ جیل کے باہر نالے میں گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ یہ محض واقعہ نہیں ہے بلکہ رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں روکنے کے باعث پیش آنے والا حادثہ ہے جس کیلئے ماحول بنایا گیا اور اسی بدنظمی میں یہ واقعہ پیش آیا۔
ایک… pic.twitter.com/C6SB77uaB8
— Rehana Dar (@RehanaImtiazDar) February 24, 2026








