پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے جلد ریٹائرمنٹ اور پینشن پر جانے کا راستہ محدود کر دیا، پینشن رولز میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کی نئی ریٹائرمنٹ پالیسی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتِ پنجاب نے نئی پالیسی متعارف کراتے ہوئے رضاکارانہ اور جبری ریٹائرمنٹ کے قوانین میں تبدیلی کے ذریعے جلد ریٹائرمنٹ/پینشن پر جانے کے راستے کو محدود کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

قوانین میں ترمیم

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سول سرونٹس ایکٹ 1974ء کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے Punjab Civil Servants Act, 1974 کے مطابق Punjab Civil Services Pension Rules میں ترمیم کی ہے۔ یہ ترمیم فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے صحتیاب ہونیوالے کم عمر افراد ایک اور خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے لگے

رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی نئی شرائط

سب سے اہم تبدیلی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کی گئی ہے۔ پہلے بعض صورتوں میں سرکاری ملازم 25 سال سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے سکتا تھا، چاہے اس کی عمر 55 سال سے کم ہی کیوں نہ ہو۔ اب نئے قانون کے مطابق اگر کوئی ملازم رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینا چاہے تو اسے دو شرائط پوری کرنا ہوں گی:

  • کم از کم 25 سال قابلِ شمار سروس مکمل ہو۔
  • عمر 55 سال ہو چکی ہو۔

اور ان دونوں میں جو شرط بعد میں پوری ہو، وہ لاگو ہوگی۔ یعنی اگر کسی ملازم کی 25 سال سروس مکمل ہو گئی لیکن عمر ابھی 52 سال ہے تو وہ ریٹائر نہیں ہو سکے گا، اسے 55 سال کی عمر مکمل ہونے کا انتظار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیان پر چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاؤ کا ردعمل بھی آ گیا

جبری ریٹائرمنٹ کی وضاحت

اسی طرح جبری ریٹائرمنٹ (Compulsory Retirement) کے معاملے میں بھی وضاحت کی گئی ہے کہ 20 سال کی قابلِ شمار سروس مکمل ہونے کے بعد بعض حالات میں حکومت کسی ملازم کو جبری ریٹائر کر سکتی ہے یعنی کے پینشن کے لیے سروس کا 20 سال ہونا لازم ہوگا۔

بدعنوانی جیسے معاملات میں کارروائی بھی 20 سال سروس مکمل ہونے کے بعد کے تناظر میں دیکھی جائے گی۔

نئے قوانین کے تحت پینشن کے فوائد

رولز کے باب نمبر 4 (Chapter IV) میں بھی تبدیلی کی گئی ہے تاکہ پینشن کی رقم کا تعین نئے قوانین کے مطابق کیا جا سکے۔ واضح کیا گیا ہے کہ 25 سالہ سروس یا 55 سال کی عمر (جو بھی بعد میں ہو) پر لی گئی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور 20 سالہ سروس پر ہونے والی جبری ریٹائرمنٹ، دونوں صورتوں میں پینشن کے فوائد نئے رولز کے تحت ہی ملیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...