وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان حج آپریشنز کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

حج آپریشنز کی ڈیجیٹائزیشن کا آغاز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر حج آپریشنز کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی طرف اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کا انتقال، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دنیا بھر کی کرسچین کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان حج ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب میں 3، 3 نئے صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بھی کھل کر بول پڑے

تقریب میں اہم تقاریر

جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق حج کے عمل کو مزید شفاف اور سہل بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا

ڈیجیٹل نظام کے فوائد

اُن کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام سے غیر ضروری تاخیر اور انسانی غلطیوں کا خاتمہ ہوگا، اقدام سے بین الاقوامی سطح کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا ہے؟ ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ، افسران کے لیے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی، سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس

آئندہ سال کے لیے منصوبے

دوسری جانب وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ آئندہ سال حج درخواست سے وطن واپسی تک اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا۔ درخواست گزاروں کے لیے سادہ اور آسان فہم آن لائن حج پورٹل قائم کیا جائے گا۔

پاک حج موبائل ایپ کی بہتری

خیال رہے کہ ایم او یو کے تحت پاک حج موبائل ایپ کو مزید بہتر اور آسان فہم بنایا جائے گا، پورٹل کے ذریعے سٹیک ہولڈرز کے درمیان موثر رابطہ، سعودی ٹائم لائنز کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...