عمران خان کو دوسرا انجیکشن لگنے کے باوجود طبیعت گزشتہ ہفتے جیسی ہی ہے، کوئی نمایاں بہتری سامنے نہیں آئی، مریم ریاض وٹو
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ میری بھابھی اور بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کے اہلِ خانہ نے آج بشریٰ عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کو خود آنا چاہیے تھا ،پاک بھارت تعلقات کے بارے میں مثبت سوچتا ہوں : نواز شریف
خان صاحب کی صحت کی تازہ صورت حال
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات خان صاحب کو دوسرا انجیکشن لگایا گیا ہے، اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کی آنکھ اب بھی سوجی ہوئی ہے اور ان کی طبیعت گزشتہ ہفتے جیسی ہی ہے، کوئی نمایاں بہتری سامنے نہیں آئی۔ خان صاحب نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ ان کی بہنیں، جو ان کے وکلاء کے ساتھ رابطے میں ہیں، فوری طور پر درخواستیں دائر کریں تاکہ ان کے ذاتی معالجین کو ان کا طبی معائنہ کرنے کی ہنگامی اجازت دی جا سکے۔
سوشل میڈیا پر بیان
My bhabi and Bushra BB's daughter family met #BushraImranKhan today.
As Khan sahib received his second injection just last night, it is too early to determine whether it will have any effect or not.
His eye remains swollen, and his condition is unchanged from last week.
Khan…— Maryam Riaz Wattoo (@soulful7867) February 24, 2026








